پاکستان، ازبکستان اور دیگر وسطی ایشیائی ممالک کا باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے:کنور محمد دلشاد

پاکستان، ازبکستان اور دیگر وسطی ایشیائی ممالک کا باہمی تعاون وقت کی اہم ...

اسلام آباد(پ ر)سابق سیکر ٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان اور نیشنل ڈیموکریٹک فاؤنڈیشن(این ڈی ایف)کے چئیرمین کنورمحمد دلشاد نے یہاں مقامی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ،ازبکستان اور دیگروسط ایشیائی ریاستوں کے درمیان پائیدار امن ،غربت میں کمی اور ریجن کے سیاسی منظر میں استحکام کے لئے سماجی اقتصادی اور سیاسی تعلقات کے لئے فورم فار ریجنل کوآپریشن(ایف آر سی) کو قائم کرنے کی ضرورت ہے۔سیمینار کی صدارت پاکستان میں ازبکستان کے سفیرفرقت صدیکوف نے کی،این ڈی ایف کے صدرسہیل کسٹ نے بھی خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سماجی اقتصادی اور سیاسی تعلقات میں فروغ کے لئے اہم اقدامات اٹھائے گئے اور اس کے اختتام پر ایف آر سی کی منظوری کے لئے سفارشات پیش کی گی۔فرقت صدیکوف نے اپنی تقریر میں سماجی اقتصادی اور سیاسی پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور FRC کے قیام کو سراہا اور اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔انھوں نے پاکستا ن اور ازبکستان کے درمیان مضبوط تعلقات کے لئے مختلف سماجی- ثقافتی ، تجارت اور سیاحت میں ہم آہنگی پر زور ڈالا۔اس سے پہلے کنور محمددلشاد نے کہا کہ این ڈی ایف مجوزہ فورم کے قیام میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ بھی کر سکتے ہیں۔ہفت روزہ الیکشن ٹائمز کے چیف ایڈیٹر اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سفیر حسین شاہ نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔سابق ممبرقومی اسمبلی اور پرنس آف سوات عدنان اورنگزیب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستا ن اور ازبکستان کے درمیان مضبوط تعلقات کی اہمیت پرزور دیااور ریجنل کارپوریشن فورم کے قیام میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔اسلام آباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحیداور این ڈی ایف کے صدر سہیل کسٹ، نیشنل ڈیموکریٹک ساؤتھ کے صدر شیخ راشد عالم اور کنور جاوید اقبال نے پاکستان اور وسط ایشیائی ریاستوں کے درمیان تعاون پر زور دیا۔ سیمینار میں سینٹرل ایشیا کے سفیروں اور سفارتی نماہندوں، سول سوسائٹی،اساتذہ،نجی اداروں،سیاسی تنظیموں ، میڈیااور دیگر سٹیک ہولڈرزنے شرکت کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...