آزاد کشمیر کو پولیو فری رکھنے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جائیں،ڈاکٹر اعجازمنیر

آزاد کشمیر کو پولیو فری رکھنے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جائیں،ڈاکٹر ...

مظفرآباد( بیورورپورٹ)چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر ڈاکٹر اعجاز منیر کی زیر صداررت آزاد جموں وکشمیر پولیوٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری تعلیم سکولز راجہ امجد پرویز علی، سیکرٹری اوقاف سید نظیر الحسن گیلانی، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر بشیر چوہدری، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال، ای پی آئی پاکستان کے نمائندوں، آزاد کشمیر کے تمام اصلاع کے ڈپٹی کمشنرز ،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ای پی آئی آزاد کشمیر کی انچارج ڈاکٹر بشریٰ شمس نے آزاد کشمیر میں پولیومہم اور پولیوکے خاتمے کے بارے میں کیے گئے اقدامات کے بارہ میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر ڈاکٹر اعجاز منیر نے کہا کہ انتظامی آفیسران، محکمہ صحت عامہ اور دیگر متعلقہ حکام باہمی رابطے اور تعاون کے ساتھ آزاد کشمیر کو پولیو فری رکھنے کیلئے بھرپور اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ قومی کاز ہے ،نئی نسل کو پولیو سے بچاؤ اور ملک کو پولیو فری بنانا ہمارا فرض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز صاحبان پولیو مہم شروع ہونے سے پہلے میٹنگ کر کے تمام محکموں کو اس مہم میں شامل کریں اور اسے کامیاب بنائیں ، دوران پولیو مہم ریویو میٹنگ کر کے اس کی پراگرس کا جائزہ لیتے رہا کریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...