ڈی ڈی ایجوکیشن آفیسرکا تعلیمی اداروں کااچانک دورہ، اساتذہ کی دوڑیں

ڈی ڈی ایجوکیشن آفیسرکا تعلیمی اداروں کااچانک دورہ، اساتذہ کی دوڑیں

مظفرآباد(بیورورپورٹ)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا راجہ جلیل احمد کا ضلع بھر کے مختلف تعلیمی اداروں کا اچانک معائنہ ،اساتذہ کی دوڑیں لگ گئی ، غیر حاضر اساتذہ کے خلاف محکمانہ کاروائی کے احکامات جاری کر دئے،دوران معائنہ کلاسوں میں تدریسی عمل کا بغور مشاہدہ کیا،عوامی حلقوں کااظہار مسرت ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راجہ جلیل احمد نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر راجہ اظہر مشتاق ،ناصرعلی خان کے ہمراہ ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا کے مختلف تعلیمی اداروں مڈل سکول چکار ،مڈل سکول کیسر کوٹ ،مڈل سکول مہوتر ،مڈل سکول ڈھیریاں ، ہائی سکول گندی گراں ،بلاسیٹھو ، نلئی سمیت مختلف پرائمری و مڈل سکولوں کا اچانک معائنہ کیا اس موقع پر اساتذہ کی حاضری اورسکولز فنڈز رجسٹرز چیک کیے گئے جبکہ متعدد غیر حاضر اساتذہ کے خلاف محکمانہ کاروائی کی احکامات بھی جاری کئے گئے ،ڈپٹی ڈی ای او راجہ جلیل احمد نے کلاسوں کا بھی معائینہ کیا اور طلباء سے اساتذہ ڈیوٹی کے بارے میں دریافت کیا، اور تعلیمی نوعیت کے مختلف سوالات پوچھے ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راجہ جلیل احمد نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ طلباء مستقبل کے معمار ہیں اساتذہ اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیں ،مقررہ وقت سے پہلے سکولز بند نہ کئے جائیں اور اوقات کار پورے نہ کرنے والے صدرمعلمین کے خلاف کاروائی کی جائے گی ،دریں اثناء ڈپٹی ڈی ای او ضلع جہلم ویلی نے اخبارنویسوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ضلع جہلم ویلی کے تعلیمی اداروں میں بہتری کے لئے محکمہ تعلیم ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ سکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کے لئے سرپر ائزوزٹ کا سلسلہ شروع کر دیا گیاہے۔جس کے دو رس نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سرکاری فرائض میں غفلت اور کوتاہی قطعا بر داشت نہیں کی جائے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...