افغان صوبہ بدخشاں میں نیٹو فورسز کے ڈرون حملے ،8طالبان جنگجو ہلاک

افغان صوبہ بدخشاں میں نیٹو فورسز کے ڈرون حملے ،8طالبان جنگجو ہلاک

کابل(صباح نیوز) افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں میں نیٹو فورسز کے ڈرون حملے میں 8 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے۔افغان میڈ یا کے مطابق نیٹو فورسز نے بدخشاں کے ضلع راغستان میں بغیر پائلٹ طیارے کے ذریعے میزائل حملہ کیا جس میں 8 عسکریت پسند ہلاک او ر 15 زخمی ہوگئے۔ نیٹو کے ڈرون حملے میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ان کے اسلحہ اور گولہ بارود کے ذخیرے کو بھی تباہ کردیا گیا۔افغان حکام نے بتایا جائے وقوعہ سے 8 لاشیں ملی ہیں اور ان کے ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ ہوگیا ہے۔ اسوقت بد خشا ں کے دو اضلاع مکمل طور پر طالبان کے کنٹرول میں ہیں جبکہ دیگر 10 اضلاع میں فورسز اور عسکریت پسندوں میں جھڑپیں جاری ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...