افغانستان کو عالمی دہشتگردی کی پناہ گاہ نہیں بننے دیں گے :نیٹو سربراہ

افغانستان کو عالمی دہشتگردی کی پناہ گاہ نہیں بننے دیں گے :نیٹو سربراہ

برسلز(اے این این ) نیٹو کے سربراہ اسٹالٹن برگ نے کہاہے کہ عالمی برداری دہشت گردی کیخلاف برسرپیکار ہے، ہم کسی قیمت پر بھی افغانستان کو عالمی دہشت گردی کی پناہ گاہ نہیں بننے دیں گے۔ رومانیہ میں چارروزہ نیٹوپارلیمانی اسمبلی کے اختتام پرخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام کرنے کی صورت میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان سے آگاہ ہیں، افغانستان سے چلے جانا اور قیام کی صورت میں ہونے والے نقصان سے زیادہ نقصان دہ ہوگا۔ نیٹو جلد افغانستان سے گیا تو افغانستان پرتشدد ریاست میں دوبارہ تبدیل ہوجائے گا اور افغانستان عالمی دہشت گردی کی محفوظ پناہ گاہ بن جائے گا۔ نیٹو افغانستان کو عالمی دہشت گردی کی محفوظ پناہ گاہ نہیں بننے دے گا۔

نیٹو سربراہ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...