سلیم شہزاد کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت

سلیم شہزاد کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردوں کے علاج معالجے کے کیس میں ایم کیو ایم کے سابق رہنما کو بیرون ملک علاج کرانے کی اجازت دے دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دہشت گردوں کے علاج و معالجے کے کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد عدالت میں پیش ہوئے ، جہاں انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ اپنے علاج کے لئے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ، لہذا عدالت بیرون ملک جانے کی اجازت دے،اس موقع پر اے ٹی سی عدالت نے سلیم شہزاد کی بیرون ملک علاج کی درخواست منظور کرلی۔اس سے قبل تین اکتوبر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نے سلیم شہزاد کے خلاف تھانہ کھوکھرا پار کے مقدمات میں عبوری ضمانت بحال کی تھی۔واضح رہے کہ فاضل عدالت نے سلیم شہزاد کی عبوری ضمانت عدم حاضری کے باعث منسوخ کردی تھی۔ جس کے بعد سلیم شہزاد نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا جہاں سے سلیم شہزاد کو 75 ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت تھی۔ عدالت عالیہ کا تحریری حکم نامہ پیش کرنے پر فاضل عدالت نے سلیم شہزاد کی عبوری ضمانت بحال کردی۔