سرجانی پولیس کی کارروائی ملزم گرفتار ،اسلحہ برآمد

سرجانی پولیس کی کارروائی ملزم گرفتار ،اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (کرائم رپورٹر)سرجانی ٹاؤن پولیس نے متعد د مقدمات میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن کے مطابق ملزم کاشف ولد یعقوب مسیح لیاری، خدا کی بستی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتا تھااور ملٹی نیشنل کمپنی کے سیل مین کولوٹتا تھا۔ملزم کا بھائی 4 روز قبل تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے میں بند ہوا ہے، ملزم کے قبضہ سے پیپسی کمپنی کی ڈیوائس اور کمپنی گارڈ کا رپیٹر برآمد ہوا جبکہ ملزم کاساتھی شف مسیح موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ملزم سرجانی تھانہ کے دو مقامات مقدمہ الزام نمبر 387/2017 اور 457/2017 جرم دفعہ 392 میں مطلوب تھا۔گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضہ سے 900 گرام چرس اور ایک پسٹل 30 بور برآمد ہوا، ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 475/2017 جرم دفعہ 6/9-B ارو مقدمہ الزام نمبر 476/2017 جرم دفعہ A-1-23 تھانہ سرجانی پر درج کرلیا گیا ہے ۔