عالمی شہرت یافتہ آئس کریم باسکن رابنزکی لاہور آمد

عالمی شہرت یافتہ آئس کریم باسکن رابنزکی لاہور آمد

کراچی (پ ر) آئس کریم کیلئے مخصوص دکانوں میں عالمی طور پر سب سے بڑی چین باسکن رابنز (Baskin Robbins) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے لاہور کے پیکیجز مال واقع والٹن روڈ پر پاکستان کا اپنا پہلا اسٹور کھول لیا۔ جہاں پہلی منزل پر ہائپر اسٹار کے بعد باسکن روبنز کا اسٹور ہے جو کہ عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے۔Dunkin برانڈ انٹر نیشنل کے نائب صدر جان ورگیس نے کہا کہ:’’ہم باسکن رابنز کی جانب سے پاکستان میں اپنا پہلا اسٹور کھولنے پر بہت خوش ہیں اور اب پاکستان کے عوام کے ساتھ بھی ہم اپنی ذائقے دار آئسکریم کے مختلف مزوں کو بانٹیں گے۔ہمارا اسٹور وہ جگہ بن جائے گا جہاں آنے والے صارفین اپنے اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ انتہائی خوشی کے لمحات گزاریں گے، اور ہماری آئسکریم سے لطف اندوز ہوں گے۔‘‘لاہور میں باسکن رابنز کا اسٹور بالکل وہی ذائقے دار آئسکریم اپنے صارفین کودے گا جس کے لئے باسکنز رابنز عالمی شہرت رکھتا ہے، اور اس کی جو آئسکریم بین الاقوامی طور پر دستیاب ہے، ان میں پرالین اور کریم (Praline 'n Cream) ، جاموکا (Jamoca)، آمنڈ فج (Almond Fudge)، منٹ چاکلیٹ چپ (Mint Choclate Chip)اور ویری بیری سٹرابیری (Very Berry Strawberry)کے ساتھ مقامی طور پر پسندیدہ فلیورز مینگو ٹینگو (Mango Tango)اور تیرامیسو (Tiramisu) شامل ہیں۔یہ اسٹور مزیدار مخصوص آئس کریم کیک کی رینج کے علاوہ فروزن بیوریجز (Frozen Beverages)، آئس کریم سنڈیز (Icecream sundaes) صارفین کوپیش کرنے کے علاوہ منجمد مشروبات اور آئس کریم کنٹینرز کے علاوہ مختلف قسم کے ملک شیکس بھی گھر لے جانے کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔بسکنز رابنز کا یہ اسٹور، ہفتے کے کام کے دنوں میں صارفین کے لئے اپنے اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ پرسکون ماحول میں بیٹھ کر آئسکریم سے لطف اندوز ہونے کا موقع صبح 10:00 بجے تا رات 11:00 بجے اورویک اینڈز پر صبح 10:00 تا نصف شب تک فراہم کرے گا۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...