سی پیک کے معاہدوں کو خفیہ رکھا جارہا ہے ،ڈاکٹرغلام مجتبی

سی پیک کے معاہدوں کو خفیہ رکھا جارہا ہے ،ڈاکٹرغلام مجتبی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امریکی رپبلیکن پارٹی کے سنیئر رہنما اور پاکستان پالیسی انسٹیٹوٹ کے چیئرمین ڈاکٹر غلام مجتبیٰ نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے متعلق معاہدوں کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر خفیہ رکھا جارہا ہے جس کا بنیادی مقصد ملکی قیادت کو ہی پتہ ہوگا۔اس منصوبے کے تحت پاکستان میں چین کو بے پناہ رعایت دی جارہی ہیں تاہم اس کے برعکس چین میں پاکستانیوں کو کوئی رعایت حاصل نہیں بلکہ دوسرے ممالک کے مقابلے میں پاکستانیوں کیلئے چین میں قواعد و ضوابط زیادہ سخت ہیں اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں نے امریکا میں پاکستانی مفادات کیلئے دفاعی اتاشی سے بھی زیادہ آواز بلند کی ہے اگرہمارے جیسے لوگ سی پیک کے متعلق اس کے سوالات اٹھاتے ہیں تو اسکی ایمانداری اور حب الوطنی کو شک کی نگاہ سے نہیں دیکھنا چاہیں بلکہ ان تحفظات کا کھلے دل سے جائزہ لیا جانا چاہیں جنکی بناء پر ایسے سوال اٹھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کیس کو غلط انداز میں ڈیل کرنے کیوجہ سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کی تبدیلی میں تیزی آئی ہے کچھ دشمن ممالک کے دیگر ریمنڈ ڈیوسز کو بھی اس طرح کی رعایتیں دی گئیں تاہم انہیں منظر عام پر نہیں لایا گیا تاہم اس معاملے مو عوام کے سامنے جان بوجھ کر اچھالا گیا تاکہ پاک امریکا تعلقات خراب ہوں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خراب تعلقات خطے میں پاکستان کے معاشی مفادات کیلئے نقصان دہ ثابت ہونگے اس لئے پاکستان کو حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے ان سہانے خوابوں سے باہر آنا چاہیے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...