سندھ ہائی کورٹ ،جیل میں قید متحدہ کے کارکنوں کی فہرست پیش کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ ،جیل میں قید متحدہ کے کارکنوں کی فہرست پیش کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سینٹرل جیل میں قید ایم کیو ایم پاکستان قیدی کارکنوں کی فہرست آئندہ سماعت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔بدھ کو سنٹرل جیل کراچی میں قید رہنماوں اور کارکنوں سے ملاقات نہ کرانے کا اور سہولیات کی واپس لینے سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو ہوئی۔ درخواست گزار کنور نوید جمیل نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ جیل سے دو خطرناک قیدیوں کے فرار ہونے بعد ایم کیوایم رہنماوں اور کارکنوں کو بند وارڈ کردیا گیا۔ کارکنوں اور رہنماوں سے جیل مینول کے تحت دی گئیں بنیادی سہولیات بھی چھین لی گئیں ہیں۔ ایم کیوایم کے قیدیوں سے انکے اہلیخانہ سے ملاقات بھی نہیں کرنے دی جارہی۔ عدالت نے ایم کیو ایم سے سینٹرل جیل میں قید کارکنوں اور ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔ ایم کیو ایم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جیل قید کارکنوں اور رہنماوں کی فہرست پیش کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔ عدالت نے ایم کیو ایم کے وکیل کو فہرست جمع کرانے کے لیئے مہلت دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔