جے ایس بینک کا ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں بہتری کیلئے اباکس سے معاہدہ

جے ایس بینک کا ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں بہتری کیلئے اباکس سے معاہدہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جے ایس بینک اور اباکس کنسلٹنگ نے اپلی کیشن، گوگل کلاؤڈ کے API مینجمنٹ پلیٹ فارم کو نافذ کرنے کیلئے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس اقدام کا مقصد جے ایس بینک کا ماحولیاتی نظام کی قیادت کرنا ہے جہاں پارٹنرز، کسٹمرز اور ملازمین کو ڈیجٹیل سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھانے اور API معیشت کی تعمیر میں حصہ لینا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جے ایس بینک کے چیف ڈیجٹیل آفیسر خرم شیخ کا کہنا تھا کہ ہم ملک کا پہلا ڈیجیٹل بینک بننے پر توجہ دے ہے ہیں ، یہ ہماری فن ٹیک تعاون کی پالیسی کو تیز کرے گا ۔ اور ہمیں پہلی مرتبہ مالی ڈیویلپر کمیونٹی کے ساتھ شامل کرنے میں مدد دے گا۔ اباکس کنسٹلنگ کے منیجنگ ڈائریکٹر عباس علی خان نے کہا کہ ہم جے ایس بینک کے ڈیجیٹل سفر میں شراکت دار کی حیثیت سے منتخب ہونے پر خوشی محسوس کررہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ API مینجمنٹ کی مضبوط پالیسی جے ایس بینک کو ڈیجٹیل بینکنگ میں مدد دے گی۔Apigeeگوگل کلاؤڈ EMEAکے سربراہ Denis Dorvel نے کہا کہ یہ بینکنگ انڈسٹری کیلئے سنہری موقع ہے جب ہم ڈیجٹیل بینکنگ کو اس ریجن میں بڑھارہے ہیں ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...