امریکہ سی پیک پر سوچ بدلے،یہ خوشحالی کامنصوبہ ہے،اعزاز چودھری

امریکہ سی پیک پر سوچ بدلے،یہ خوشحالی کامنصوبہ ہے،اعزاز چودھری

واشنگٹن(آن لائن) امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حساب کتاب کی باتیں کرنے والا امریکہ کیوں بھول گیا کہ افغان جنگ کے دوران اس نے ہماری سڑکیں اور انفراسٹریکچر استعمال کیا ہم نے کبھی حساب نہیں کیا۔ ڈپلومیٹ میگزین کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعزاز چوہدری نے امریکہ کو سی پیک منصوبہ پر سوچ بدلنے کا مشورہ دیتے ہو ئے کہا کہ سی پیک منصوبہ خوشحالی کی نوید ہے، کسی ملک کو منصوبے کو کسی اور نظر سے نہیں دیکھنا چا ہئے۔ امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کا آئندہ ایک دو ہفتے میں الگ الگ دورہ پاکستان متوقع ہے۔ انہوں نے پاکستان کے حوالے سے امریکا کے شکوک وشبہات دور کرنے کی کوشش کی ہے، دونوں ملکوں کے روابط میں تیزی آرہی ہے، پاکستان اور امر یکہ کو مل کر کام کرنا چاہئے۔

سوچ بدلے

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...