کراچی ،اسٹار لنکس پی آراسٹیو ایوارڈز فار وومن کیلئے نامزد

کراچی ،اسٹار لنکس پی آراسٹیو ایوارڈز فار وومن کیلئے نامزد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چودھویں سالانہ اسٹیو ایوارڈز فار ویمن ان بزنس میں اسٹار لنکس پی آر اینڈ ایونٹس کو کمپنی /آرگنائزیشن ایوارڈز کی کیٹیگیری میں نامز د کیا گیاہے جس میں فاتحان کو سونے‘ چاندی یا کانسی کے اسٹیو ایوارڈز دیئے جائیں گے ۔اس سال 90سے زائد کیٹگیریز بشمول ایگزیکٹو آف دی ائیر ‘انٹرپرینئیر آف دی ائیر‘ کمپنی آف دی ایئر‘ اسٹارٹ اپ آف دی ائیر ‘بزنس سروس انڈسٹریز ‘ ویمن ہیلپنگ ویمن اور ویمن رن ورک پیلس آف دی ائیر کیٹگیری 1500سے زائد انٹریاں کی گئیں ۔اس سال اسٹار لنکس پی آر اینڈ ایونٹس کو ومن بزنس رن سروس کیٹگیری میں اسٹارٹ اپ آف دی ایئر کیلئے منتخب کیا گیاہے ۔ اسٹیو ایوارڈ ز فار ویمن ان بزنس دنیا بھر میں کاروباری صنعت سے وابستہ خواتین مالکان ‘ تاجروں‘ملازمت پیشہ خواتین اور اداروں کو چلانے والی خواتین کی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے ۔ ان ایوارڈ ز کو دنیا کے اہم کاروباری ایوارڈز کے طور پر سراہا جاتا ہے۔سونے‘ چاندی اور کانسی کے ایوارڈز کے لئے فاتحین کے ناموں کا اعلان نومبر2017کو نیویارک کے میریٹ مارکی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا جائے گا جس میں یو ایس اے اور دیگر ممالک کے شرکاء کی آمد متوقع ہے۔یہ تقریب براہ راست نشر کی جائے گی۔اسٹار لنکس کی چیف ایگزیکٹو آفیسر شہناز رمزی نے اپنے کرئیر کا آغاز 1994ء میں فری لانس صحافی کی حیثیت سے کیا ۔اکتوبر 2004ء میں انہوں نے پاکستان کے سب سے بڑے تفریحی نیٹ ورک ’’ہم نیٹ ورک‘‘ کی ہیڈ آف پی آر اینڈ پبلیکیشنز کی ذمہ داریاں سنبھال لیں اور یہ سلسلہ 31اکتوبر2015ء تک جاری رہا۔ان دونوں ڈپارٹمنٹ کی جنرل مینجر ہونے کے علاوہ آپ اس پلیٹ فارم سے نکلنے والے دو ماہناموں کی ایڈیٹر بھی رہیں۔ شہناز رمزی نے یکم نومبر2015ء کو اپنی پبلک ریلیشن اور ایونٹ مینجمنٹ کمپنی ’’اسٹار لنکس پی آر ‘‘کی بنیاد رکھی ۔اس پلیٹ فارم سے انہوں نے پانچ دن کی قلیل مدت میں نامور کلائنٹس کے لیے کام کیا۔دو سال سے بھی کم عرصے میں ان کے ادارے نے نہ صرف پاکستان بلکہ پاکستان سے باہر بھی بڑی کامیابیاں حاصل کیں اور بے شمار کامیاب پروگرام منعقد کرائے ۔یکم جولائی2016ء یعنی اپنے قیام کے محض آٹھ ماہ کے بعد ہی اس ادارے کی لامتناہی کامیابیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔اسٹار لنکس پی آر اینڈ ایونٹس کی ترقی کے اس سفر میں یکے بعد دیگرے کامیاب تقریبات بشمول تاریخ ساز لکی ون مال پراجیکٹ اور پاکستان ویمن فیسٹول بھی شامل ہیں۔مختصر عرصے میں اس ادارے نے بڑی تعداد میں انفرادی اور کارپوریٹ کلائنٹس کی توجہ حاصل کرلی۔اس دوران بہت سے مستحکم کاروباری اداروں نے اسٹار لنکس کی خدمات مستعار لیں جس میں سے کچھ نے پی آر اور ایونٹ مینجمنٹ دونوں ‘جبکہ کچھ نے صرف پی آر یا صرف ایونٹ مینجمنٹ کی خدمات حاصل کیں۔اسٹیوایوارڈذ میں نامزدگی ا س ادارے کی کامیابی کی دلیل ہے ۔۰۷۱ماہرججوں کی پانچ کمیٹی نے دنیا بھر میں خدمات انجام دینے والے 170ماہرین میں سے اسٹیو ایوارڈز کے فائنلسٹس کا انتخاب کیا ہے جن کے ناموں کا اعلان 17نومبر کی تقریب میں کیا جائے گا۔اسٹیو ایوارڈز کے صدر اور بانی میک ہل گالاگیر کے مطابق ’’ججوں کے کمنٹس اور اسکورز اس بات کا مظہر ہیں کہ اس سال بھی17نومبر کو نیویارک میں ہماری جانب سے انتہائی قابل قدر خواتین کو اعزاز سے نوازا جارہا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...