کراچی ،ساتویں فائر سیفٹی کانفرنس اور ایوارڈ 17اکتوبر کو ہوگا

کراچی ،ساتویں فائر سیفٹی کانفرنس اور ایوارڈ 17اکتوبر کو ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ کے تحت فائر پروٹیکشن ایسوسی ایشن آف پاکستان کے تحت ساتویں فائر سیفٹی اور سیکورٹی کی تقریب 17اکتوبر کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے جبکہ صوبائی وزیر برائے اطلاعات سید ناصر حسین شاہ ایوارڈ کے موقع پر مہمان خصوصی ہونگے۔پروجیکٹزڈائریکڑ فائرسیفٹی انجینئر ندیم اشرف نے انتظامی کمیٹی کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس کانفرنس اور ایوارڈ کا مقصد تمام صنعتوں، بلڈرز، کارپوریٹ سیکڑ، این جی اوز اور دیگر متعلقہ اداروں کو فائر سیفٹی کی اہمیت اور اداروں کے مسائل اور ان کے حل کو تلاش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر 30مختلف اداروں کو بہترین فائر سیفٹی انتظامات پر ایوارڈ بھی دیئے جائیں۔ ان ایوارڈ کا مقصد ان اداروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔انہوں نے مذید بتایا کہ اس موقع پر فائر سیفٹی کے ماہرین بھی خطاب کریں گے ان میں فواد عتیق باری ایم ڈی حسین حبیب، محمد عمران تاج صدر ایف پی اے پی، صدر این ایف ای ایچ محمد نعیم قریشی، خالد ندیم، طارق معین سیکریڑی ایف پی اے پی، واصف لعیق، خالد ندیم کے الیکڑیک، انجنیئر فیض احمد بھٹہ، شاہد ندیم حبکو، تحسین احمد صدیقی سی ایف او کے ایم سی، میجر حسن قریشی، میجر منیر ملک صدر اپسا، اسلام الدین ظفر چیئرمین لانڈھی ایسوسی ایشن، بابر خان چیئرمین ایف بی ایریا ٹریڈ ایسوسی ایشن، مفصر ملک صدر کے سی سی آئی، طارق ملک چیئرمین کاٹی، ڈاکڑ قیصر وحید چیئرمین نارتھ کراچی سائیٹ ایسو سی ایشن اور دیگر شامل ہیں۔