میٹرو فیڈر بسوں کا افتتاح ‘ وزیراعلیٰ آج ملتان پہنچیں گے

میٹرو فیڈر بسوں کا افتتاح ‘ وزیراعلیٰ آج ملتان پہنچیں گے

ملتان( سپیشل رپورٹر ‘ وقائع نگار‘ کرائم رپورٹر )میٹرو فیڈر بسوں کے منصوبے کے افتتاح کیلئے وزیر اعلیٰ آج ملتان پہنچیں گے ۔ متوقع معائنے کے پیش نظر سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ رہے گی ‘ تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر ملتان پہنچیں گے ‘ اپنی آمد کے فوراً بعد وہ سرکٹ ہاؤس ملتان پہنچیں گے ‘ جہاں وہ میٹرو ملتان بس منصوبے کے تحت فیڈر بسوں کی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرینگے اور فیڈر بسییں چلانے کے منصوبے کا افتتاح کرینگے ۔ بعدازاں فیڈر بس پرسفر کرکے سفری سہولیات کا معائنہ بھی کرینگے ‘ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ رات گئے تک انتظامات میں مصروف رہی تھی ۔دریں اثناء وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی آج ملتان آمد پر ان کے سرکاری ہسپتالوں کے غیر متوقع کی دورے کی بناء پر ملتان کے سرکاری ہپستالوں میں ہائی الرٹ رہے گا نشتر ہسپتال، شہباز شریف جنرل ہسپتال، کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ، برن یونٹ، کڈنی سنٹر کی انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے آمد کی وجہ سے اور جانے تک ڈاکٹرز، نرسیں، و نچلہ عملہ کو ڈیوٹی پر حاضر رہنے کا حکم دیا ہے غفلت برتنے پر سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب کی آج آمد پر ملتان پولیس کاحساس اداروں، ایلیٹ فورس اور جے ٹی ٹی کے ہمراہ گزشتہ رو تھانہ صدر کے علاقہ سرکٹ ہاوس کے اطراف سرچ آپریشن کیا گیا۔جو کہ6/7گھنٹوں تک جاری رہا ،دورانِ سرچ آپریشن تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کی گئی اور ہر آنے جانے والوں کو مکمل طور پر باریکی سے چیک کیا گیا،داخلی و خارجی راستوں پر لیڈیز پولیس کو بھی چیکنگ کے لئے تعینات کیا گیا،اس دوران95 گھروں کو چیک کیا گیا۔جبکہ2افراد حراست میں لیے گیے۔ملتان سرچ آپریشن کے دوران ہتھیار بھی برامد ہوئے۔

مزید : ملتان صفحہ اول


loading...