نیب ریفرنس ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار مقررہ وقت سے پہلے ہی احتساب عدالت پہنچ گئے

نیب ریفرنس ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار مقررہ وقت سے پہلے ہی احتساب عدالت ...
نیب ریفرنس ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار مقررہ وقت سے پہلے ہی احتساب عدالت پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب ریفرنس میں پیشی کیلئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار مقررہ وقت سے پہلے ہی احتساب عدالت پہنچ گئے ہیں، اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ پیشی پر آدھا گھنٹہ کی تاخیر سے عدالت جانے والے اسحاق ڈار آج (جمعرات کو) چوتھی پیشی پر مقررہ وقت سے کافی دیر پہلے ہی احتساب عدالت پہنچ گئے ہیں۔ اسحاق ڈار کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور تقریباً 200 کے قریب پولیس اور ایف سی کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے کارکنان کو احاطہ عدالت میں جانے کی اجازت نہیں ہے جبکہ میڈیا پرسنز اور وزرا کو بھی خصوصی اجازت نامہ دکھانے کے بعد احاطہ عدالت میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سینیٹ نے نااہل شخص کے پارٹی سربراہ بننے کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی
اثاثہ جات ریفرنس میں استغاثہ کے 2 گواہان آج اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے جبکہ اسحاق ڈار کے وکیل خواجہ حارث ان گواہان پر جرح کریں گے۔ اس سے قبل نجی بینک کے افسر اشتیاق علی اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے ۔ 27 ستمبر کو اسحاق ڈار پر فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔

مزید :

قومی -