”چوہدری نثار نے فیصلہ کرلیا ہے کہ قیادت۔۔۔“سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا، مسلم لیگ ن میں کیا ہونے جا رہا ہے؟سب بتادیا

”چوہدری نثار نے فیصلہ کرلیا ہے کہ قیادت۔۔۔“سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ ...
”چوہدری نثار نے فیصلہ کرلیا ہے کہ قیادت۔۔۔“سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا، مسلم لیگ ن میں کیا ہونے جا رہا ہے؟سب بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری نثار علی خان آج (جمعرات کو) کسی بھی وقت پریس کانفرنس کریں گے جس میں قیادت کی تبدیلی کے حوالے سے بات ہو سکتی ہے۔
نجی ٹی وی 24 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اندر بہت بڑی ہلچل مچی ہوئی اور اگلے 48 گھنٹے میں بہت بڑا دھماکہ ہوگا۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان آج (جمعرات کو) کسی وقت پریس کانفرنس کریں گے اور پریس کانفرنس سے پہلے مسلم لیگ ن کے اندر اپنے ہم خیالوں سے ملاقاتیں کریں گے کیونکہ وہ حتمی نتیجے پر پہنچ چکے ہیں اور یہ مسلم لیگ کے اندر قیادت کی تبدیلی کے حوالے سے بھی ہو سکتی ہے۔

امریکا کا ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کافیصلہ،عالمی دنیا میں تشویش پھیل گئی،برطانوی وزیراعظم کا ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو 41 ایم این ایز پہلے ہی چھوڑ چکے ہیں اور 41 نالاں بیٹھے ہیں جبکہ کچھ لوگ اپنے حلقوں کیلئے فنڈز وصول کرنے کے چکر میں بیٹھے ہیں۔ اگلے 48 گھنٹے مسلم لیگ ن کے حوالے سے بہت اہم ہیں کیونکہ مسلم لیگ ن نے بیک وقت چار محاذ کھول لیے ہیں جس کے بعد ان کے پاس اب آپشنز ختم ہوچکے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں