میونخ جانیوالے طیارے میں بچے کی موت، کویت میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی

میونخ جانیوالے طیارے میں بچے کی موت، کویت میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی
میونخ جانیوالے طیارے میں بچے کی موت، کویت میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت سٹی (ویب ڈیسک) دبئی سے میونخ جانے والی ایمرٹس کی پرواز کے دوران بچے کی موت واقع ہوگئی جس کی وجہ سے طیارے کو کویت کے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایمرٹس ایئرلائن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دبئی سے میونخ جانے والی پرواز ای کے 049 کو دوران پرواز بچے کی طبیعت بگڑ جانے کی وجہ سے کویت کی طرف موڑ دیا گیا اور کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترتے ہی اسے طبی امداد فراہم کی گئی تاہم ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایمرٹس کے بیان میں بچے کی موت کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی اور نہ ہی اس بچے کی شناخت ظاہر کی گئی ہے۔ ایئرلائن نے جاں بحق ہونے والے بچے کے والدین اور گھر والوں سے اظہار افسوس بھی کیا ہے۔ ایمرٹس کے مطابق بعد ازاں طیارے کو میونخ کی جانب روانہ کردیا گیا اور پرواز ڈھائی گھنٹے کی تاخیر سے اپنی منزل پر پہنچی۔

مزید :

عرب دنیا -