ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کی وضاحت دینے پر پاکستانیوں نے نجم سیٹھی کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کی وضاحت دینے پر پاکستانیوں نے نجم سیٹھی کو تنقید کا ...
ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کی وضاحت دینے پر پاکستانیوں نے نجم سیٹھی کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سری لنکا کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ سریز میں ناکامی پر چیئر مین پی سی بی نے وضاحت دینے کی کوشش کی تو پاکستانیوں نے شکست کا سارا غصہ نجم سیٹھی پر ہی نکا ل دیا۔تفصیل کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں نجم سیٹھی نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ فارم حاصل کرنے کے لیے وقت دینا ہوگا، انہی کھلاڑیوں نے قوم کے لیے چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی، سابق کپتان شاہد آفریدی، مصباح الحق اور یونس خان کا خلا راتوں رات پر کرنا مشکل ہے، موجودہ ٹیم پر بھروسہ رکھنا ہوگا۔اس پر پاکستانی کرکٹ مداحوں نے جواب دیتے ہوئے نجم سیٹھی کو خوب تنقید کا نشانہ بنا یا ۔
ایک شخص نے کہا کہ سیٹھی صاحب سری لنکا یوں ہی تو نہیں پاکستان آرہی ،آخر کچھ تو دینا پڑے گا

ایک کرکٹ مداح کا کہنا تھا کہ باقی سب ٹھیک ہے آفریدی کہاں سے آگیا

یاد رہے کہ شاہد آفریدی تو 2010 میں دورہ انگلینڈ کے دوران ہی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے، تینوں سینئرز ون ڈے کرکٹ بھی چھوڑ چکے، چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں سے سرفراز احمد، اظہر علی، بابر اعظم، حسن علی اور محمد عامر ہی سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شامل تھے۔

مزید :

کھیل -