لاہور: تھانہ فیصل ٹائون میں آتشزدگی، اہم ریکارڈ جل کر راکھ

لاہور: تھانہ فیصل ٹائون میں آتشزدگی، اہم ریکارڈ جل کر راکھ
لاہور: تھانہ فیصل ٹائون میں آتشزدگی، اہم ریکارڈ جل کر راکھ

  


لاہور (ویب ڈیسک) فیصل ٹاون کے پولیس سٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو کے مطابق آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی اور آگ نچلی سطح کی تھی۔ پولیس سٹیشن میں موجود گرائونڈ فلور میں محرر روم اور وائرلیس روم جل گئے۔ عمارت میں موجود اہم ریکارڈ، ایف آئی آر رجسٹرز اور سرکاری اسلحہ جل گیا جبکہ مال خانہ میں لاکھوں مالیت کا مال مسروقہ اور ریکارڈ جل کر راکھ ہو گیا۔ تھانے میں آگ لگنے کے باوجود پولیس افسران سمیت علاقہ تھانہ ایس ایچ او بھی نہیں پہنچ سکے۔

حکومت سندھ نے رینجرز کے اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کردی

مزید : لاہور


loading...