سعودی اور پاکستانی امیگریشن حکام کی غلطی، بھارتی شہری کو آج لاہور سے دہلی روانہ کیا جائے گا

سعودی اور پاکستانی امیگریشن حکام کی غلطی، بھارتی شہری کو آج لاہور سے دہلی ...
سعودی اور پاکستانی امیگریشن حکام کی غلطی، بھارتی شہری کو آج لاہور سے دہلی روانہ کیا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) سعودی اور پاکستانی امیگریشن حکام اور ایجنسیوں کی غلطیوں اور کوتاہیوں کا شکار بھارتی شہری بالآخر آج واپس اپنے وطن پہنچ جائے گا۔ دمام (سعودی عرب) سے بے دخل کئے جانیوالے اس بھارتی مسافر کو واپس دمام بھجوانے کی بجائے لاہور ائرپورٹ پر ہی روک لیا گیا تھا جوکہ ایک سنگین غلطی تھی۔

ذرائع کے مطابق پانچ روز قبل دمام سے بیدخل ہونے والے بھارتی شہری محمد اسلم کو دمام واپس بھجوانے کی بجائے لاہورائر پورٹ پر ہی ”رکھا گیا “۔ جس پر کسی ایجنسی نے بھی اعتراض نہیں کیا۔ اسلم کو بلیک لسٹ ہونے پر دمام سے واپس بھارت ڈیپورٹ کیا گیا تھا۔ اسلم 4 اکتوبر کو دہلی سے لاہور آیا اور 5 اکتوبر کو دمام سے ڈی پورٹ ہو کر لاہور واپس آگیا۔ دوسروں کی غلطی بھگتنے والا اسلم آج پی آئی اے کی پرواز 270 سے دہلی واپس جائے گا۔ اس دوران اس بھارتی مسافر اسلم سے تفتیش بھی کی گئی۔

مزید :

لاہور -