لاہورمیں مریم نواز اپنے سمدھی کے گھر قیام پذیر ،چچا شہباز شریف کے گھر نہیں گئیں

لاہورمیں مریم نواز اپنے سمدھی کے گھر قیام پذیر ،چچا شہباز شریف کے گھر نہیں ...
لاہورمیں مریم نواز اپنے سمدھی کے گھر قیام پذیر ،چچا شہباز شریف کے گھر نہیں گئیں

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز آج لاہور سے اسلام آباد جائیں گی ۔نجی نیوز چینل اے آر وائے نیوز کے مطابق مریم نواز کل احتساب عدالت میں پیشی کے لیے آج لاہور سے اسلام آباد جائیں گی ۔مریم نواز نے اس سلسلے میں اپنے وکلا سے بھی مشورہ کیا ہے ۔لاہور میں قیام کے دوران مریم نواز شریف اپنے چچا شہباز شریف کے گھر نہیں گئیں اور نہ ہی شہباز شریف سے ملاقات کی ،لاہور میں مریم نواز اپنے سمدھی کے گھر قیام پذیر رہیں ۔

مزید خبریں :جب دوسروں کو اپنے نظریات ماننے پر مجبور کیا جائے تو شدت پسند ا ور دہشت گرد کہلاﺅ گے:میجر جنرل آصف غفور باجوہ

مزید : قومی


loading...