چیف الیکشن کمشنر کے 2بیٹے حکومت کے ملازم ، عمران خان کے خلاف تنگ نظری کا مظاہرہ کیا: نعیم الحق

چیف الیکشن کمشنر کے 2بیٹے حکومت کے ملازم ، عمران خان کے خلاف تنگ نظری کا ...
چیف الیکشن کمشنر کے 2بیٹے حکومت کے ملازم ، عمران خان کے خلاف تنگ نظری کا مظاہرہ کیا: نعیم الحق

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنا قابل مذمت فعل ہے، چیف الیکشن کمشنر کے 2بیٹے حکومت کے ملازم ہیں انہوں نے عمران خان کے معاملے میں تنگ نظری کا مظاہرہ کیا ہے، وارنٹ گرفتاری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن ان اختیارات کے تحت فیصلہ دینا چاہتا ہے جو اس کے پاس ہیں ہی نہیں، عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس پرانے قانون کے مطابق سنا جا رہا ہے حالانکہ وہ قانون ختم ہو چکا ہے، ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : اثاثہ جات ریفرنس،استغاثہ کے گواہ نے اسحاق ڈار کیخلاف کمپنی ہجویری مضاربہ سمیت 3 اکاﺅنٹس کی تفصیلات جمع کرادیں

انہوں نے چیف الیکشن کمشنر پر براہ راست تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے 2 داماد حکومت کے ملازم ہیں ، وہ اس عہدے پر رہنے کے اہل ہی نہیں ہیں انہوں نے تنگ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمران خان کے وارنٹ جاری کیے۔ ’ پہلے ہم خاموش رہے ہیں لیکن اب خاموش نہیں رہیں گے، یہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے کی اہلیت نہیں رکھتا‘۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: توہین عدالت کیس،عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری،26 اکتوبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...