لڑکیوں کی سمگلنگ میں ملوث شخص گرفتار

لڑکیوں کی سمگلنگ میں ملوث شخص گرفتار
لڑکیوں کی سمگلنگ میں ملوث شخص گرفتار

  


لاہور (ویب ڈیسک) ایف آئی اے امیگریشن حکام نے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اقبال ٹاﺅن کا رہائشی عمران ڈوگر نوجوان لڑکیوں کو دبئی بھجوانے کا کام کرتا تھا، گزشتہ روز ملزم پانچ لڑکیوں کو ائیرپورٹ چھوڑنے آیا تو ایف آئی اے حکام نے گرفتار کرتے ہوئے اس سے اسلحہ، پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات برآمد کرلیں۔ ادھر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ مظفر گڑھ کا رہائشی محمد اسماعیل جعلی ویزے پر سفر کررہا تھا۔

لاہورمیں مریم نواز اپنے سمدھی کے گھر قیام پذیر ،چچا شہباز شریف کے گھر نہیں گئیں

مزید : لاہور


loading...