دفاع پاکستان کونسل کا آئندہ الیکشن میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان

دفاع پاکستان کونسل کا آئندہ الیکشن میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان
دفاع پاکستان کونسل کا آئندہ الیکشن میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان

  


اسلام آباد(ویب ڈیسک ) چیئرمین دفاع پاکستان کونسل مولانا سمیع الحق کو اجلاس میں دیگر دینی و سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے رابطہ کر کے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کا اختیار دے دیا گیا ،2018 کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے جلد وسیع تر اتحاد قائم کیا جائے گا۔

الیکشن بل میں ختم نبوت کے حلف نامہ میں تبدیلی منظم سازش قرار دیتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا گیا۔ امریکی و بھارتی دباﺅ پر حافظ محمد سعید کی نظر بندی فی الفور ختم کرنے اور سید صلاح الدین پر امریکی پابندیوں کو مسترد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ، الیکشن کمیشن کی جانب سے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد کرنے کی شدید مذمت اور اسے اختیارات سے تجاوز قرار دیا گیا۔

کونسل کا اجلاس مولانا سمیع الحق کی زیر صدارت ہوا، اجلاس کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی پاکستان کودھمکیاں اور ڈومورکا مطالبہ قابل مذمت ہے ، افغانستان کے مسائل کی وجہ امریکی پالیسیاں ہیں، وطن عزیزپاکستان کو دی گئی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔

جب دوسروں کو اپنے نظریات ماننے پر مجبور کیا جائے تو شدت پسند ا ور دہشت گرد کہلاﺅ گے:میجر جنرل آصف غفور باجوہ

مزید : اسلام آباد


loading...