دوستی سے انکار پر میٹرک کی طلبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی

دوستی سے انکار پر میٹرک کی طلبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی
دوستی سے انکار پر میٹرک کی طلبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی

  


گوجرانوالہ(صباح نیوز)گوجرانوالہ میں چار ملزمان نے طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، مرکزی ملزم لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز گوجرانوالہ کے عباس کالونی میں چار ملزمان دیوارکو دکر گھر میں داخل ہوئے اور میٹرک کی طالبہ کوزیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ زخمی لڑکی کو اہلخانہ نے ہسپتال منتقل کردیا اور ابتدائی تفتیش میں اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔پولیس نے مرکزی ملزم قدیر کو شاہدرہ لاہور سے گرفتار کرلیا جبکہ دیگر تین ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ملزم قدیر متاثرہ سے دوستی کا خواہشمند تھا لیکن ناکامی پر انتہائی اقدام  اٹھا لیا۔ 

مزید : گوجرانوالہ


loading...