قندیل بلوچ قتل کیس ، مفتی عبدالقوی کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری ، پولیس نے تعمیل کے لئے ٹیم تشکیل دیدی

قندیل بلوچ قتل کیس ، مفتی عبدالقوی کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری ، پولیس نے ...
قندیل بلوچ قتل کیس ، مفتی عبدالقوی کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری ، پولیس نے تعمیل کے لئے ٹیم تشکیل دیدی

  


ملتان (آئی این پی) جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے جس کے بعد پولیس نے گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی۔تفصیلات کے مطابق ملتان کی مقامی عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نور اکبر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کیس میں مفتی عبدالقوی شامل تفتیش نہیں ہو رہے اور کسی قسم کا تعاون نہیں کر رہے جبکہ وہ تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔ اس پر جوڈیشل مجسٹریٹ پرویز خان نے ان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ جس کے بعد پولیس نے ان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

مزید : ملتان


loading...