پولیس نے راولپنڈ ی کو بڑی تباہی سے بچا لیا ،90کلو بارود ی مواد سے بھری گاڑی پکڑی گئی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )راولپنڈی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی ۔نجی نیوز چینل ڈان نیوز کے مطابق پشاور سے راولپنڈی آنے والی گاڑی کو پولیس نے پشاور موڑ پر روکا تو اس کا ڈرائیور گاڑی سے اتر کر فرار ہو گیا ۔گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس میں 90کلو گرام بارودی مواد برآمد ہوا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق گاڑی مزمل نامی نوشہرہ کے رہائشی کے نام پر رجسٹرڈ ہے ۔پولیس نے مفرور ڈرائیور کی تلاش شرو ع کردی ہے جبکہ جس شخص کے نام پر گاڑی رجسٹرڈ ہے اس کی گرفتار ی کے لیے بھی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ۔