باپ کو زہر دے کر ہلاک کرنے کے شبہ میں بیٹے نے قبر کشائی کرائی

باپ کو زہر دے کر ہلاک کرنے کے شبہ میں بیٹے نے قبر کشائی کرائی
 باپ کو زہر دے کر ہلاک کرنے کے شبہ میں بیٹے نے قبر کشائی کرائی

  


فیصل آباد  (ویب ڈیسک) والد کو زہر دے کر ہلاک کرنے کے شبہ میں بیٹے نے قبر کشائی کرا ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں حافظ عنایت ولایت کے رہائشی نور احمد پربانہ کو شک تھا کہ اس کے دیگر بھائیوں محمد یار وغیرہ نے جائیداد کے حصول کی خاطر والد خان محمد کو زہر دے کر ہلاک کیا اور طبعی موت قرار دے کر دفنادیا تھا جس کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے جس پر قبر کشائی کے لئے علاقہ مجسٹریٹ تھانہ گڑھ ملک محمد حنیف نوناری کو درخواست گزاری جنہوں نے قبر کشائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر کاشف امین کو مقرر کردیا جنہوں نے علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں قبر کشائی کرکے نمونہ جات حاصل کرکے لیبارٹری بھجوادئیے۔

مزید : فیصل آباد


loading...