لاہور میں بھی چھرا مار گینگ آگیا، خاتون حملہ میں زخمی

لاہور میں بھی چھرا مار گینگ آگیا، خاتون حملہ میں زخمی
لاہور میں بھی چھرا مار گینگ آگیا، خاتون حملہ میں زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) کراچی کے بعد لاہور میں بھی چھرا مار گینگ سرگرم ہوگیا، چوہنگ کے علاقہ میں دبئی پلٹ خاتون صبح کی سیر کررہی تھی کہ چھرا مار گینگ کا پہلا شکار بن گئی۔ چھرا مار گینگ کی خبر شہر میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی، شہری چھرا گینگ کے بارے میں سن کر شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے۔

روزنامہ خبریں کے مطابق گزشتہ روز چوہنگ کے علاقہ میں مقامی سوسائٹی کی رہائشی 45 سالہ فوزیہ بی بی جو 4 روز قبل دبئی سے لاہور آئی اور اپنے سسرال میں رہائش پذیر ہے۔ فوزیہ گزشتہ روز صبح کی سیر کے لئے نکلی تو مقامی سوسائٹی کے باہر گھات لگائے سفید رنگ کی شلوار قمیض پہنے 35 سالہ شخص کے ہاتھ میں تیز دھار آلہ موجود تھا ،خاتون کے بھاگنے پر موٹرسائیکل سوار شخص نے خاتون پر تیز دھار آلہ سے وار کردیا جس سے خاتون زخمی ہوگئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

متاثرہ خاتون نے فوری مقامی سوسائٹی کے گارڈز کو اس واقعہ سے آگاہ کیا اور فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل ہوگئی، مقامی سوسائٹی کے گارڈز نے پولیس کو آگاہ کیا تو پولیس نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں کوئی چھرامار گروہ نہیں ہے، خاتون ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہوئی ہے۔ دوسری جانب خاتون نے قانونی کارروائی کرنے سے انکار کردیا ہے ،متاثرہ خاتون شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہے۔

مزید :

لاہور -