اوباش پڑوسی نے تین سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

اوباش پڑوسی نے تین سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
اوباش پڑوسی نے تین سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  


بہاولنگر (ویب ڈیسک) سورج گنج کے علاقے میں تین سالہ معصوم بچی کو پڑوسی نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بہاولنگر کے نواحی علاقے سورج گنج میں تین سالہ معصوم بچی کو پڑوسی نوجوان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی علیزہ فاطمہ کی حالت غیر ہوگئی جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ بچی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ تھانہ ڈونگہ بونگہ پولیس نے ملزم کے خلاف زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بچی کے لواحقین نے وزیراعلیٰ شہباز شریف اور آئی جی پنجاب پولیس سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

مزید : بہاول نگر


loading...