’جج صاحب جہانگیر ترین کا وکیل یہ ہوشیاری دکھا رہا ہے‘ اکرم شیخ نے شکایت کی تو آگے سے چیف جسٹس نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر اکرم شیخ بھی ہکا بکا رہ گئے

’جج صاحب جہانگیر ترین کا وکیل یہ ہوشیاری دکھا رہا ہے‘ اکرم شیخ نے شکایت کی ...
’جج صاحب جہانگیر ترین کا وکیل یہ ہوشیاری دکھا رہا ہے‘ اکرم شیخ نے شکایت کی تو آگے سے چیف جسٹس نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر اکرم شیخ بھی ہکا بکا رہ گئے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جہانگیر ترین نا اہلی کیس کے دوران حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے مخالف وکیل کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ عبدالحفیظ پیرزادہ کی طرح بینچ پر حاوی ہونا چاہتے ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ سکندر بشیر عبدالحفیظ پیرزادہ کو فالو کرنا آپ کیلئے کریڈٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نا اہلی کیس کی سماعت کے دوران ایک موقع پر درخواست گزار کے وکیل اکرم شیخ سر پکڑ کر بیٹھ گئے جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا ’ اکرم شیخ صاحب! آپ سر پکڑ کر کیوں بیٹھ گئے، کہیں بور تو نہیں ہو رہے ؟‘ جس پر اکرم شیخ نے کہا کہ وہ عدالتی کارروائی کو غور سے سن رہے ہیں ۔ چیف جسٹس نے اکرم شیخ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سبجیکٹ ہی ایسا ہے بوریت ہو جاتی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: جس شخص کی ذاتی زمین نہ ہو،لیززمین سے 10ارب کماتاہے،ایسی صورت میں وہ الیکشن فارم میں کیا لکھے گا؟،چیف جسٹس

دوران سماعت ایک موقع پر اکرم شیخ نے مخالف وکیل سکندر بشیر کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ حفیظ پیرزادہ کے انداز میں بینچ پر حاوی ہونا چاہتے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے وکیل سکندر بشیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’ سکندر بشیر ! حفیظ پیرزادہ کا انداز اختیار کرنا آپ کیلئے کریڈٹ ہے‘۔ سکندر بشیر نے کہا کہ حفیظ پیرزادہ کے ساتھ کام کرنا ان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ چیف جسٹس نے سکندر بشیر سے استفسار کیا کہ ’یہ بتادیں کہ مزید کتنا وقت لیں گے ؟‘ جس پر وکیل جہانگیر ترین نے کہا کہ وہ کوشش کریں گے کہ جلد دلائل مکمل کریں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: توہین عدالت کیس،عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری،26 اکتوبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

واضح رہے کہ یکم ستمبر 2015 کو وفات پانے والے عبدالحفیظ پیرزادہ پاکستان کے سینئر ترین قانون دان تھے۔ 1973 کے دستور کی انہوں نے ہی بطور وزیر قانون ڈرافٹنگ کی تھی ، وہ پیپلز پارٹی کے بانی اراکین میں شامل تھے۔ انہیں پاکستانی آئین کا باپ بھی کہا جاتا ہے، ان کے بارے میں مشہور تھا کہ وہ اپنے موکل کو بڑی ہوشیاری کے ساتھ بچالیتے تھے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...