کرکٹ آسٹریلیا سٹیون اسمتھ کو بدستور تینوں فارمیٹس میں کپتان برقرار

کرکٹ آسٹریلیا سٹیون اسمتھ کو بدستور تینوں فارمیٹس میں کپتان برقرار
کرکٹ آسٹریلیا سٹیون اسمتھ کو بدستور تینوں فارمیٹس میں کپتان برقرار

  


سڈنی (آن لائن) کرکٹ آسٹریلیا سٹیون سمتھ کو بدستور تینوں فارمیٹس میں کپتان برقرار رکھے گا۔اگرچہ اسمتھ گزشتہ 8 ٹوئنٹی 20 میچز نہیں کھیل پائے ہیں جبکہ 5 میں سے صرف 2غیرملکی ٹورز ہی پورے کیے ہیں، اس کے باوجود کرکٹ آسٹریلیا سمجھتا ہے کہ اسمتھ پر قیادت کا بوجھ نہیں ہے۔ یاد رہے کہ بھارت کے خلاف ٹوئنٹی 20 سے قبل بھی وہ کندھے کی تکلیف کے باعث وطن واپس لوٹ گئے تھے، ان کی غیرموجودگی میں ڈیوڈ وارنر نے پہلے میچ میں شکست کے بعد دوسرے ٹی 20 میں ٹیم کو کامیابی سے ہمکنارکیا۔

مزید : کھیل


loading...