انگلش آل راؤنڈر بین سٹوکس نے تنازعات بھلا کر شادی کی تیاریاں شروع کردیں

انگلش آل راؤنڈر بین سٹوکس نے تنازعات بھلا کر شادی کی تیاریاں شروع کردیں
انگلش آل راؤنڈر بین سٹوکس نے تنازعات بھلا کر شادی کی تیاریاں شروع کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (آن لائن) آدھی رات کو جھگڑے کی وجہ سے جیل جانے والے انگلش آل رانڈر بین اسٹوکس نے شادی کی تیاریاں شروع کردیں۔

ویسٹ انڈیز سے ون ڈے سیریز کے دوران انھوں نے برسٹل میں نائٹ کلب کے سامنے کسی شخص سے مارپیٹ کی تھی، اس پرانھیں رات جیل میں گزارنا پڑی اور اسی جرم کی پاداش میں وہ ایشز اسکواڈ سے بھی باہر ہوگئے۔اب سٹوکس نے ساری باتوں کو بھلاتے ہوئے اپنی توجہ شادی پر مرکوز کرلی ہے، وہ ویک اینڈ پر اپنی منگیتر کلیری ریٹ کلف سے شادی کرنے والے ہیں، دونوں کی منگنی2013 میں ہوئی تھی۔

مزید :

کھیل -