شریف خاندان کے لیے پاکستان کے بعد برطانیہ میں بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی ،عمران خان نے خبر دار کردیا

شریف خاندان کے لیے پاکستان کے بعد برطانیہ میں بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی ،عمران ...
شریف خاندان کے لیے پاکستان کے بعد برطانیہ میں بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی ،عمران خان نے خبر دار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ برطانیہ میں کریمنل فنانس ایکٹ 2017نافذ ہو چکا ہے ،اب شریف خاندان کو لوٹی ہوئی دولت کا برطانیہ میں بھی جواب دینا ہو گا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس قانون کے تحت غیر ملکی بیورو کریٹ اور سیاستدانوں کے برطانیہ میں زیر گردش غیر قانونی پیسے کو ضبط کیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کے لیے لوٹ مار کی دولت بچانا آسان نہیں ،ان کو لوٹ کھسوٹ کا حساب برطانوی حکام کو دینا ہو گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان پاکستان سے بھاگ کربرطانیہ گیا لیکن یہ وہاں بھی پکڑ ے جائیں گے۔
مزید خبریں :دوستی سے انکار پر میٹرک کی طلبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی

مزید :

قومی -اہم خبریں -