معروف امریکی کوہ پیما ہائیڈن کینیڈی نے اپنی گرل فرینڈ کی موت کے صدمہ سے خودکشی کر لی

 معروف امریکی کوہ پیما ہائیڈن کینیڈی نے اپنی گرل فرینڈ کی موت کے صدمہ سے ...
 معروف امریکی کوہ پیما ہائیڈن کینیڈی نے اپنی گرل فرینڈ کی موت کے صدمہ سے خودکشی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (آن لائن) امریکی ریاست مونتانا میں ایک معروف کوہ پیما ہائیڈن کینیڈی نے اپنی گرل فرینڈ کی موت کے صرف ایک دن بعد خودکشی کر لی ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہائیڈن کے والد مائیکل کینڈی نے بتایا کہ ان کا 27 سالہ کوہ پیما بیٹا ہائیڈن اپنی گرل فرینڈ کی موت کا صدمہ برداشت نہ کر پایا اور اس نے خودکشی کر لی جس کی لاش اس کے کمرے سے ملی ہے.

واضح رہے کہ ہائیڈن کینیڈی اور اس کی گرل فرینڈ انگ پرکنز ایک ساتھ کوہ پیمائی کر رہے تھے اس دوران دونوں برف کے تودے کی زد میں آ گئے جس کے نتیجے میں ہائیڈن زخمی جبکہ اس کی گرل فرینڈ موقع پر ہلاک ہو گئی تھی ۔

مزید :

کھیل -