نیپال سے لاپتہ سابق فوجی افسر کی اہلیہ نے شوہر کی تلاش کے لیے آرمی چیف کو خط لکھ دیا

نیپال سے لاپتہ سابق فوجی افسر کی اہلیہ نے شوہر کی تلاش کے لیے آرمی چیف کو خط ...
نیپال سے لاپتہ سابق فوجی افسر کی اہلیہ نے شوہر کی تلاش کے لیے آرمی چیف کو خط لکھ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیپال سے لاپتہ ہونے والے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل حبیب ظاہر کی اہلیہ نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو خط لکھ کر اپنے شوہر کو تلاش کرنے کی درخواست کی ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق لاپتہ ریٹائرڈ کرنل حبیب ظاہر کی اہلیہ روبینہ شاہین نے خط میں آرمی چیف سے کہا ہے حبیب ظاہر 6اپریل سے لاپتہ ہیں ،ان کو تلاش کیا جائے ۔واضح رہے کہ حبیب ظاہر کو انٹرنیٹ پر نوکری کا جھانسہ دے کر نیپال بلا یا گیا اور پھر وہ وہاں سے لاپتہ ہو گئے ۔

مزید :

قومی -