ناصر خان جان کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے لیکن اس کا یہ حلیہ کیسے اور کیونکر ہوا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

ناصر خان جان کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے لیکن اس کا یہ حلیہ کیسے اور کیونکر ہوا؟ ...
ناصر خان جان کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے لیکن اس کا یہ حلیہ کیسے اور کیونکر ہوا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہرت ایک ایسا چسکا ہے جو کسی کو ایک بار لگ جائے تو چھوٹنا مشکل ہے، لیکن اگر کسی کو سستی شہرت کا چسکا لگ جائے تو یہ اور بھی خطرناک صورت اختیار کر جاتا ہے ۔ سستی شہرت کی مثالیں ہم آئے روز سوشل میڈیا پر بھی دیکھتے ہی رہتے ہیں کہ کس طرح لوگ سستی شہرت کیلئے ایسی ایسی حرکتیں کرتے ہیں کہ دیکھنے والوں کو اس کی دماغی صحت پر شک ہونے لگتا ہے۔ جس کی زندگی میں کوئی کارکردگی یا کامیابی نہیں ہوتی وہ سوشل میڈیا پر آکر دھما چوکڑی مچادیتاہے اور حیرت انگیز طور پر لوگوں کے پاس ان کی بات سننے اور انہیں دیکھنے کیلئے کافی مقدار میں وقت بھی موجود ہوتا ہے ۔ ایسی ہی ایک شخصیت ناصر خان جان بھی ہے جس کی زندگی کی کامیابی یہی ہے کہ وہ ہاتھ میں گاجر پکڑ کر یا اسی طرح کی الٹی سیدھی حرکتیں کرکے اچھی خاصی توجہ حاصل کرلیتا ہے، اب کی بار بھی اس نے اپنی نئی ویڈیو میں کچھ ایسا ہی کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ’پاسپورٹ پر تو کسی اور لڑکی کی تصویر ہے‘ پلاسٹک سرجری کے بعد ائیرپورٹ آنے والی خاتون کو سکیورٹی اہلکار پہچان ہی نہ سکے، جہاز میں بیٹھنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا، چہرے میں ایسی کیا تبدیلی آئی؟ دیکھ کر آپ کو بھی اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ناصر خان جان نے اپنے کپڑوں کے اندر تین چار غبارے چھپائے ہوئے ہیں اور وہ یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہا ہے جیسے وہ بہت ہی موٹا ہوگیا ہے۔ ناصر خان نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ اس نے ٹی وی پر سنا ہے کہ موٹے لوگ ڈانس نہیں کر سکتے اس لیے اس نے یہ ثابت کرنے کیلئے کہ موٹے لوگ بھی رقص کر سکتے ہیں یہ حلیہ اپنایا ہے، جس کے بعد وہ ڈانس شروع کردیتا ہے۔

ویڈیو دیکھیں

مزید :

ڈیلی بائیٹس -