ساری زندگی قانون اور انصاف کے مطابق فیصلے کئے،عدالتوں میں نیب مقدمات کی موثر پیروی کی جائے گی،چیئرمین نیب

ساری زندگی قانون اور انصاف کے مطابق فیصلے کئے،عدالتوں میں نیب مقدمات کی موثر ...
ساری زندگی قانون اور انصاف کے مطابق فیصلے کئے،عدالتوں میں نیب مقدمات کی موثر پیروی کی جائے گی،چیئرمین نیب

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ساری زندگی قانون اور انصاف کے مطابق فیصلے کئے،نیب کا موقف قانون اور شواہد کے ساتھ عدالتوں میں پیش کیا جائے گا،نیب افسران سے خطاب کرتے ہوئے جاوید اقبال نے کہا کہ عدالتوں میں نیب مقدمات کی موثر پیروی کی جائے گی، انکوائریاں اور تحقیقات قانون کے مطابق مقررہ وقت میں مکمل ہوں گی۔

چیئرمین نیب کا کہناتھا کہ نیب کی ساکھ بحال کرنے کیلئے"احتساب سب کا"کے اصول پرعمل کیاجائے گا،بدعنوانی کے خاتمہ کےلئے زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنائیں گے،انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے کیلئے افسران کو ایمانداری،شفافیت،میرٹ سے کام کرناہوگا۔آنے والے مہینوں میں نیب کی کارکردگی میں واضح تبدیلی نظر آئے گی،جاوید اقبال نے کہا کہ افسران کی کارکردگی ذاتی طورپر مانیٹر کروں گا،کسی بے گناہ کے خلاف کارروائی سے گریز کیا جائے،چیئرمین نیب نے کہا کہ قوم کو آپ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اگرکسی شخص یاادارے کیخلاف درخواست آئے توقانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں:۔عمران خان ایک لاکھ پاﺅنڈکی ٹرانزیکشن پیش کرنے میں ناکام ہو گئے،نااہل قرار دیا جائے،حنیف عباسی نے نااہلی کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...