پرویزمشرف کارگل مس ایڈونچرکے ذمہ دارتھے،سزا نوازشریف کو دی گئی،سعد رفیق
لاہور (ڈیل پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایک دوسرے کونیچادکھانے کی کوششیں ملک کونیچے لے جاتی ہیں، پرویزمشرف کارگل مس ایڈونچرکے ذمہ دارتھے،سزا نوازشریف کو دی گئی،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سیاسی جماعتیں مارشل لاءکی مخالفت کرتی ہیں مگرصفیں منظم نہیں کرتیں،پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے جڑا ہوا ہے،وزیر ریلوے نے کہا کہ قومی اداروں کا باہمی اعتماد ہی ملکی سالمیت اور ترقی کی ضمانت ہے،جمہوریت کاتحفظ پارلیمان،عدلیہ،فوج،بیوروکریسی،میڈیاکی مشترکاذمے داری ہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے غلطیوں سے کچھ نہ کچھ سیکھا ہے،سب مل کر پاکستان کو مضبوط بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔خورشید شاہ کاعمران خان کو الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا مشورہ