کسی بھی چینل کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے: چوہدری نثا ر
ٹیکسلا(ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنما ءمسلم لیگ(ن) چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ایک میڈیا چینل کے خلاف سیاسی ایف آئی آر درج کرانا اور کسی فرد کو انتقام کا نشانہ بنانا نہیں چاہیے اور یہ میرے خیال میں اچھا بھی نہیں ہے۔
شریف خاندان کے خلاف فیصلہ حقائق پر مبنی ہے: چوہدری نثار
پریس کانفرنس کے دوران نجی چینل اے آروائے کے اینکر پرسن ارشد شریف پر مقدمے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ(ن) کے رہنماءچوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کسی بھی فرد اور صحافی کے خلاف سیاسی ایف آئی درج نہیں کی جانی چاہیے ، کوئی بھی مقدمہ تحقیقات کے بغیر درج نہیں کرنا چاہیے ۔ میں نے اپنے ذرائع سے آئی بی کے خط کی تحقیقات کی ہیں ، وہ خط بالکل جعلی ہے ، تاہم اس خط کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جانا چاہیے ۔