جہانیاں میں والدہ کی ڈانٹ سے دلبراشتہ ہوکر طالب علم نے خودکشی کرلی

جہانیاں میں والدہ کی ڈانٹ سے دلبراشتہ ہوکر طالب علم نے خودکشی کرلی
جہانیاں میں والدہ کی ڈانٹ سے دلبراشتہ ہوکر طالب علم نے خودکشی کرلی

  


جہانیاں(صباح نیوز)جہانیاں میں گھریلو جھگڑے پر اٹھارہ سالہ طالب علم نے آگ لگا کر خود کشی کر لی ہے۔ جہانیاں کے نواحی گاوں کے دسار کے رہائشی غلام مرتضیٰ کے جواں سالہ بیٹے محمد مدثر نے ماں کی ڈانٹ سے دل برداشتہ ہوکر خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی۔آگ لگنے کے باعث مدثر کا نوے فیصد جسم جھلس گیا، جسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑگیا، طالب علم گیارہویں جماعت کا طالب علم تھا۔

مزید : خانیوال


loading...