کراچی میں 16رکنی گروپ کا منشیات اور فحاشی کے مکروہ دھندے کا انکشاف
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے گلستان جوہرکے بلاک 17میں 16رکنی گروہ کے انکشاف ہو ا ہے ،جو نوجوان لڑکے ،لڑکیوں کو منشیات فروشی اور فحاشی کے مکروہ دھندے میں شامل ہے ۔
ہمیں اپنے دشمنوں کے عزائم سے باخبر رہنے اور آنکھیں کھلی رکھنے کی ضرورت ہے:مفتی اعلیٰ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ
نجی چینل ”دنیانیوز “کے مطابق16رکنی گروپ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں رہائشی پراجیکٹ میں فلیٹ کرائے پر لے چکے ہیں ،جس میں وہ نوجوان لڑکوں ،لڑکیوں میں دوستیاں کروا کے فحاشی کرنے کی سہولیات فراہم کرتی ہیں ،جبکہ خفیہ کیمروں سے ان کی ریکارڈنگ کرنے کے بعد ان کو بلیک میل کرکے منشیات فروشی کے دھندے میں شامل کر لیا جاتا ہے۔رپورٹس کے مطابق منشیات کرسٹل اور آئس کی شکل میں فروخت ہو رہی ہے ۔رپورٹس کے مطابق مکروہ دھندے میں شامل اس گروہ اب تک کئی نوجوانوں کی زندگیاں خراب کرنے کے ساتھ ،ساتھ مالی طور پر بھی کافی فوائد لے چکا ہے