ختم نبوت کا حلف نامہ کس نے ختم کیا؟پیچھے کون ہے ؟ معلومات کی فراہمی کے لئے چیئرمین سینیٹ ،سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا گیا
لاہور(نامہ نگارخصوصی) انتخابی اصلاحات بل 2017 کی تیاری سے متعلقہ تفصیلات کی فراہمی کے لئے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کوخط لکھ دیا گیاہے۔یہ خط سپریم کورٹ بار کے ممبر اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے لکھا گیا،خط میں استفسارکیا گیا ہے کہ انتخابی اصلاحات بل تیار کرنے والی کمیٹی میں کون کون شامل تھا،انتخابی اصلاحات بل کا مسودہ کس نے تیار کیا ؟اس کی تفصیلات فراہم کی جائیں،خط میں کہا گیا ہے کہ ان سوالات کی تفصیلات بھی فراہم کہ جائیں کہ کس کے ایما پر پارٹی صدارت کے بارے میں ترمیم کی گئی،حلف نامہ میں تبدیلی کیسے ہوئی اور اس کے بارے میں پہلے معلوم کیوں نہ ہوا،نااہلی کی سزا کے لئے 5سال کی معیاد کیوں مقرر کی گئی ،خط کی نقول صدر مملکت اور وزیراعظم کو بھی بھجوائی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ اطلاعات تک رسائی کے قانون کے تحت یہ معلومات فراہم کی جائیں۔