داعش کا کمانڈر اپنے اس کارکن کی ٹانگوں کے درمیان اس طرح لات کیوں مار رہا ہے؟ اس کام کی وجہ جان کر ہر مرد کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے
صنعائ(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کیلئے خوف و دہشت کی علامت بننے والی شدت پسند تنظیم داعش اپنے جنگجوﺅں کو کس طرح تربیت دیتی ہے، اس کی ایک جھلک حال ہی میں سامنے آنے والی ایک خوفناک ویڈیو میں دیکھی جاسکتی ہے۔
ویب سائٹ ’ورلڈ وائرڈ ویئرڈ نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو میں ایک کمانڈر زیر تربیت جنگجوﺅں کو درد سہنے کی مشق کرواتا نظر آتا ہے۔ وہ قطار میں کھڑے ہوئے جنگجوﺅں کے سامنے سے گزرتا ہوا ہر ایک کے نازک اعضاءپر پورے زور سے لات مارتا ہے اور ایک کے بعد ایک جنگجو کے ساتھ یہ وحشیانہ حرکت کرتے ہوئے آگے بڑھتا جاتا ہے۔
سب سے بڑی خبر آگئی، امریکہ نے اپنا سب سے خطرناک ایٹمی ہتھیار ایشیاءپہنچادیا، تیسری جنگ عظم کی تیاری مکمل کرلی، اب کسی بھی وقت۔۔۔
رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو داعش کے یمن میں قائم شیخ ابو محمد العدنانی ٹریننگ کیمپ میں بنائی گئی ہے۔ داعش نے اس تربیتی مرکز کی کچھ تصاویر بھی شائع کی ہیں جن میں 10 جنگجوﺅں کو نازک اعضاءپر چوٹ کھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جنگجوﺅں کو روایتی طریقوں سے تربیت کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے، جن میں وہ اہداف کو نشانہ بناتے، خاردار تاروں کے نیچے رینگتے اور راکٹ پروپیلڈ گرنیڈ چلاتے نظر آتے ہیں۔