لاہور کا شاہی قلعہ چین میں بھی بنادیا گیا، کس شہر میں بنایا گیا اور کیسا دکھتا ہے؟ جان کر ہر پاکستانی خوش ہوجائے گا

لاہور کا شاہی قلعہ چین میں بھی بنادیا گیا، کس شہر میں بنایا گیا اور کیسا ...
لاہور کا شاہی قلعہ چین میں بھی بنادیا گیا، کس شہر میں بنایا گیا اور کیسا دکھتا ہے؟ جان کر ہر پاکستانی خوش ہوجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شنگھائی(نیوز ڈیسک) لاہور کا شاہی قلعہ چین میں؟ یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ ارے جناب، جہاں چین اور پاکستان جیسی سچی اور پکی دوستی ہو وہاں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ بس یہی وجہ ہے کہ لاہور کا تاریخی قلعہ اب اپنی پوری شان و شوکت کے ساتھ چین کے شہر شنگھائی میں بھی دیکھا جا سکتا ہے، کیونکہ پاک چین دوستی سیاسی و معاشی میدان سے ہوتی ہوئی اب ثقافتی میدان میں بھی داخل ہوگئی ہے۔شنگھائی کا یہ شاہی قلعہ لاہور اسی ہمہ جہت دوستی کی ایک شاندار مثال ہے۔

باپ نے دودھ نہ پینے پر تین سالہ بیٹی کو گھر سے باہر کھڑے رہنے کی سزا دے دی، لیکن پھر وقتی غصہ عمر بھر کا پچھتاوا بن گیا، ایسا کیا ہوا؟ جانئے
ویب سائٹ ’ہماری ویب‘ کے مطابق شنگھائی میں قائم کیا گیا یہ شاہی قلعہ آرکیٹیکچر اینڈ بلڈنگ پراجیکٹس کا حصہ ہے جسے جو بھی دیکھتا ہے بس دیکھتا ہی رہ جاتا ہے۔ چینی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی اس کی تصاویر کو بھی ہزاروں مرتبہ دیکھا اور لائک کیا جاچکا ہے، اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی شہرت اور مقبولیت بڑھتی جارہی ہے۔ شنگھائی کے شاہی قلعہ لاہور کے صدر دروازے پر لہراتے چین اور پاکستان کے جھنڈے دونوں ممالک کی سمندر سے گہری اور ہمالیہ سے اونچی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ بلاشبہ یہ دونوں ممالک کی محبت کی ایسی مثال ہے کہ جس پر ہم بجا طور پر فخر کر سکتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -