آئرلینڈ آئندہ سال پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گا، تاریخ اور مقام کے بارے جلد حتمی اعلان کیا جائے گا

آئرلینڈ آئندہ سال پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گا، تاریخ اور مقام کے ...
آئرلینڈ آئندہ سال پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گا، تاریخ اور مقام کے بارے جلد حتمی اعلان کیا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈبلن(صباح نیوز)آئرلینڈ کی ٹیم آئندہ سال کرکٹ کی تاریخ میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی اور آئندہ سال مئی میں اپنی سرزمین پر ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی میزبانی کرے گی۔رواں سال جون میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے آئرلینڈ اور افغانستان کو ٹیسٹ اسٹیٹس دیا تھا اور اس کے ساتھ ہی یہ دونوں آئی سی سی کی مکمل رکنیت حاصل کرنے والے 11ویں اور 12ویں ملک بن گئے تھے۔رواں ہفتے آکلینڈ میں منعقدہ آئی سی سی اجلاس میں پاکستان اور آئرلینڈ کے حکام کے درمیان ایک معاہدہ ہوا جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ کھیلنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیسٹ سیریز میں ہونے والی شکست بھول کر میدان میں اتریں گے ، چیمپئنز ٹرافی کی کارکردگی کا معیار برقرار رکھیں گے:سرفراز احمد

آئرلینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وارن ڈیوٹرم نے کہا کہ ہم آئندہ سال اپنے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کی میزبانی کرنے کیلئے بہت پرجوش ہیں، یہ ہماری دلی خواہش تھی کہ ہم ٹیسٹ رکنیت حاصل کرنے کے ایک سال کے اندر ہی اپنے شائقین کے سامنے کسی بڑی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کریں اور ہم اس پر بہت خوش ہیں۔پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ آئندہ سال مئی میں کھیلا جائے گا لیکن میچ کی تاریخ اور مقام کا تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم جلد اس بارے میں حتمی اعلان کردیا جائے گا

مزید :

کھیل -