پاکستان نے اس پر بہت محنت کی ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ دوبارہ امریکہ کے احترام کا آغاز کر رہے ہیں:ٹرمپ

پاکستان نے اس پر بہت محنت کی ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ دوبارہ امریکہ کے احترام ...
پاکستان نے اس پر بہت محنت کی ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ دوبارہ امریکہ کے احترام کا آغاز کر رہے ہیں:ٹرمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج نے امریکہ کی جانب سے ملنے والی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ امریکی شہریوں کو بازیاب کروا لیاہے جس پر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکیوں کی رہائی پاک امریکہ تعلقات کے ایک مثبت لمحہ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ’پاکستان نے اس پر بہت محنت کی ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ دوبارہ امریکہ کے احترام کا آغاز کر رہے ہیں ۔‘ امریکی صدر نے کہا کہ ہم دیگر مغویوں کی بازیابی اور مستقبل کے مشترکہ انسداد دہشت گردی آپریشنز کے لیے بھی اسی طرح کا تعاون اور ٹیم ورک دیکھنے کے لیے پر امید ہیں۔

واضح رہے کہ  پا ک فوج نے 2012ءمیں افغانستان سے اغوا کئے گئے 5غیر ملکیوں کو کرم ایجنسی میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بازیاب کرلیا ہے، مغویوں کو گذشتہ روز افغانستان سے پاکستان منتقل کیا گیا تھا ، جس کی بروقت خفیہ اطلاعات امریکی خفیہ اداروں نے پاک فوج کو دیں جس کے بعد فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ان غیر ملکیوں کو بازیاب کرالیا۔