سی ٹی ڈی کی خانیوال میں کارروائی،2دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی خانیوال میں کارروائی،2دہشت گرد گرفتار
سی ٹی ڈی کی خانیوال میں کارروائی،2دہشت گرد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانیوال(ڈیلی پاکستان آن لائن)سی ٹی ڈی نے خانیوال میں لاہور موڑ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2دہشت گردوں کو گرفتارکر تے ہوئے اسلحہ برآمد کر لیا ہے ،جبکہ ملزمان کے قبضے سے اہم دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔

پاکستانی ڈاکٹر عالمی ادارہ صحت کے خصوصی کمیشن کی سربراہ مقرر
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے 3دستی بم اوردیگرسامان برآمد ہوا ہے ۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
دوسری جانب سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کے علاقے کلی قمبرانی میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گردکوہلاک اور دوسرے کو گرفتار کرلیا ہے ۔

مزید :

خانیوال -