الیکشن چوری ہوتوعوامی حکومت اقتدارمیں نہیں آتی، شہبازشریف کیخلاف انتقامی کارروائی کی جارہی ہے:شاہد خاقان عباسی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ حکومت عوام کومہنگائی کے تحفے دے رہی ہے، وزیراعظم کام کے بجائے روزکہتے ہیں خزانہ خالی ہے۔
نجی ٹی وی چینل”دنیانیوز“ کے مطابق سابق وزیر اعظم پاکستان و رہنما پاکستان مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 14اکتوبرکوشیرکی فتح ہوگی، الیکشن چوری ہوتوعوامی حکومت اقتدارمیں نہیں آتی، حکومت عوام کومہنگائی کے تحفے دے رہی ہے، وزیراعظم کام کے بجائے روزکہتے ہیں خزانہ خالی ہے، شہبازشریف کیخلاف انتقامی کارروائی کی جارہی ہے،نوازشریف کے دورمیں مہنگائی نہیں ہوئی، ہم نے مشکلات میں بھی ترقی کاسفر جاری رکھا۔